ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور کے مضافات میں بر آمدہوا وجیانگر دورِحکومت سے متعلق واقعہ کا ایک تاریخی نوشتہ

کنداپور کے مضافات میں بر آمدہوا وجیانگر دورِحکومت سے متعلق واقعہ کا ایک تاریخی نوشتہ

Thu, 12 Mar 2020 00:36:06    S.O. News Service

کنداپور11/مارچ (ایس او نیوز) تاریخی تحقیقات میں مصروف ایک ٹیم نے کنداپور تعلقہ کے اندورو کنجاڈی دیہات میں قدیم زمانے کی ایک سِل برآمد کی ہے جس پر وجیا نگر دوِحکومت میں سنگما سلطنت سے تعلق رکھنے والا ایک واقعہ کندہ کیا ہوا ہے۔

ایم ایس آر ایس کالج شیروا میں قدیم تاریخ اور آثار قدیمہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ٹی مروگیش کی قیادت میں محققین کی ٹیم جو سِل دریافت کی ہے اس پر درج تاریخ یہ بتاتی ہے کہ سرکاری افسران کی جانب سے کارروائی کایہ واقعہ 1368؁ء میں پیش آیا تھا۔ پروفیسر مروگیش کے مطابق یہ گوپاسارا اوڈیاکا زمانہ تھا جبکہ وہ 1366سے1373 تک بارکورو کا گورنر تھا۔

 اس دریافت کی تاریخی حیثیت کے بارے میں مروگیش کا کہنا ہے کہ کولُّورو شہر شکتا مسلک یا شکتی کی پرستش کا سب سے بڑا مرکز رہا ہے۔اس کندہ کی ہوئی سِل (نوشتہ) پر جس واقعہ کا حوالہ دیا گیا ہے اس کے مطابق کولُّورو قلعے کو دیہات کے افسران کی طرف سے ضبط کیا گیا تھااور اس موقع پر جو لڑائی ہوئی تھی اس میں کڈاڈا موٹا نامی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔اس فوجی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گوپاراسا اوڈیا نے اسے کوئی بڑا عطیہ دیا تھا۔ لیکن اس کندہ کی ہوئی تحریر میں ایسی کوئی تفصیل درج نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہوکہ قلعے کو کیوں ضبط کیا گیا تھا اور لڑائی کس کس کے درمیان ہوئی تھی۔


Share: